جے ایم سی جموں کی جانب سے ہائر اسکنڈری اسکول ریہاڑی جموں میں بیداری پروگرام کا انعقاد

0
148

شرکاء کو اینیمل برتھ کنٹرول پروگرام کی اہمیت اور معاشرے پر اس کے اثرات سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے ایم سی کے ویٹرنری سیکشن کی طرف سے ہائر اسکنڈری اسکول ریہاڑی جموں میں آج ایک بیداری کم بات چیت کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد اسکولی طلباء کو میونسپل کارپوریشن، جموں کے تمام 75 وارڈوں میں جے ایم سیکے ذریعے نافذ کیے جانے والے اینیمل برتھ کنٹرول پروگرام کی اہمیت اور معاشرے پر اس کے اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پرجوائنٹ کمشنر (ایچ اینڈ ایس)، جے ایم سی کلبھوشن کھجوریہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وہیں اسکول پرنسپل سمیت دیگر معززین اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر شمولیت کی ۔اس موقع پرایم وی او، جے ایم سی، ڈاکٹر دیویا شرما نے فیکلٹی اور طلباء کو جموں میں اینیمل برتھ کنٹرول پروگرام اور اس کی پیشرفت کے بارے میں تعارف کرایا۔ انہوں نے اس حقیقت کی عکاسی کی کہ جموں شہر میں آوارہ کتوں کی مجموعی آبادی 43,000 کے لگ بھگ ہے جن میں سے 36000 کوجے ایم سی کے ذریعے چلائے جانے والے اے بی سی پروگرام کے تحت نس بندی اور ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ اے بی سی (ڈاگ) رولز 2023 کے مطابق آوارہ کتوں کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے، انہیں صرف نس بندی اور ویکسینیشن کے لیے پکڑا جا رہا ہے اور انہیں مستقل شناخت کے ساتھ اسی علاقے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔وہیںجوائنٹ کمشنر (ایچ اینڈ ایس) جے ایم سی نے اپنے خطاب میں جموں شہر کے تعلیمی اداروں میں اس قسم کے بڑے پیمانے پر آگاہی کے توسیعی پروگراموں کے انعقاد کے لیے جے ایم سی کے ویٹرنری سروسز ونگ کے کردار کی تعریف کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا