میونسپل جموں لوگوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

0
0

پبلک ہیلتھ سےنٹےشن کمیٹی کے چیئرمین بلدیو سنگھ بلوریہ کا وارڈ نمبر 22اور 23کا دورہ
لازوال ڈیسک
جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی پبلک ہیلتھ سےنٹےشن کمیٹی کے چیئرمین بلدیو سنگھ بلوریہ نے وارڈ نمبر 22 اور 23 کا دورہ کر لوگوں کے مسائل کو سنا۔ اور مقامی نالے کی صفائی کا معائنہ کیا۔ بلوریہ کے ساتھ کارپوریشن آفسر اور مقامی کونسلر پون سنگھ، جیدیپ شرما، ونے گپتا، ہربنس چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوریہ نے نانک نگر، سنجے نگر، شاستری نگر سے ہوتے ہوئے آنے والے لنڈوئی چوئی نالے کی صفائی کا جائزہ لیا اور نالے کے بعض مقامات پر صفائی صحیح طرح سے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں دوبارہ صفائی کروانے کی ہدایت دی۔ علاقے میں ایک فضلہ کی ڈمپ جو کہ لوگوں کی پریشانی کا سبب بنا ہے کو وہاں سے منتقل کرنے کے لئے کہا۔ بلوریہ نے علاقے میں کچھ مقامات پر نالوں کا احاطہ کرنے کے لئے لوہے لگانے کے بھی حکام کو ہدایت کی۔ انہوں نے نئی بستی مارکیٹ کے نالے کی صفائی کے مسئلے پر متعلقہ ملازم سے کہا کہ وہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے رابطہ کر کے جس دن مارکیٹ بند ہو گا، اس دن نالے کی مکمل طور پر ڈیسلٹگ کرنے کو کہا۔ لوگوں کے مطالبے پر بلوریہ نے کہا کہ شاستری نگر شمشان میں صفائی کا مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ایک صفائی ملازم باقاعدگی سے یہاں تعینات کیا جائے گا ۔جو یہاں کی صفائی کے نظام کو درست رکھے گا۔ بعد میں بلوریہ نے رامپرا علاقے کا دورہ کر لوگوں کے مسائل کو سنا۔ بلوریہ نے کہا کہ ان کی صفائی سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان کے پاس آئے ۔لاگوں کو ہر مسئلے کاتشخیص گھنٹوں میں کیا جائے گا۔کیونکہ میونسپل جموں لوگوں کی خدمت میں ہر وقت تیار ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا