سرنگ میں پھنسے کارکنوں کو نکالنے کا عمل جاری، 13 مزدور آئے باہر

0
226

سلکیارا/دہرادون، //اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں 12 نومبر کی صبح سے زیر تعمیر سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو منگل کو تقریباً 17 دنوں کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔ تادم تحریر کل 13 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
پھنسے مزدوروں کو نکالنے کا کام بین الاقوامی، قومی اور علاقائی تنظیموں کے اراکین کے تعاون سے جاری ہے۔
سرنگ میں موجود وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی اور مرکزی وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ، ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نکالے گئے کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ دونوں نے ریسکیو آپریشن میں مصروف کارکنوں اور اہلکاروں کے حوصلے اور ہمت کی ستائش کی ۔
اس وقت باہر نکالے جانے والے کارکنوں کے اہل خانہ بھی ٹنل میں موجود ہیں۔
ٹنل سے ایک ایک کرکے باہر آنے والے مزدوروں کا ٹنل میں بنائے گئے عارضی کیمپ میں ہیلتھ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے دن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کو دوبارہ فون کیا اور اترکاشی ضلع کے سلکیارا میں سرنگ میں پھنسے 41 کارکنوں کی راحت اور بچاؤ کے کام کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔
مسٹر مودی نے مسٹر دھامی سے سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ڈرلنگ کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اندر پھنسے کارکنوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ باہر امدادی کاموں میں مصروف لوگوں کی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اندر پھنسے مزدوروں کے اہل خانہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے آگے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ سلکیارا ٹنل میں 41 مزدور پچھلے 17 دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ پیر کے روز ملبے میں پھنسی آگرمشین کے ہیڈ کو نکالنے کے بعد مینول ڈریلنگ کا کام شروع کیا گیا۔ مسٹر مودی نے لوگوں سے سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا