گرو پورب کی تقریبات

0
157

سیدالطاف بخاری نے رام گڑھ کے گوردوارہ رئیکا لبانا میں حاضری دی
کہاپرامن بقائے باہمی، خواتین کو بااختیار بنانے، معاشرے میں مساوات کے لیے گرو نانک دیو جی کی تعلیم سب سے اہم ہے
رام گڑھ (سانبہ):اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پیر کو اپنی پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع سانبہ کے رام گڑھ کے رائیکا لبانا گاؤں کے گوردوارے میں حاضری دی ۔الطاف بخاری کے رام گڑھ کے گردوارہ کے دورے کے موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر جموں ایس منجیت سنگھ اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔اپنی پارٹی کے صدر نے گوردوارہ کی تعظیم کی اور کیرتن میں شرکت کی جبکہ گروپورب کی تقریبات کے موقع پر سکھ برادری کے سینکڑوں افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے الطاف بخاری صاحب کو خراج عقیدت کے طور پر سروپ اور کرپان پیش کیا۔الطاف بخاری نے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر کے عوام کو گروپورب کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ مبارک موقع جموں و کشمیر، قوم اور دنیا بھر کے لوگوں کو صحیح راستہ دکھائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ موجودہ دور میں جب دنیا مختلف ممالک کے درمیان تنازعات کا شکار ہے گرو نانک دیو جی کی تعلیمات سب سے زیادہ اہم ہیں۔بخاری نے کہا کہ گرو جی کی تعلیمات اہم ہیں کیونکہ دنیا تنازعات کا شکار ہے اور دنیا بھر میں موجودہ ہنگامہ خیز صورتحال کے برعکس عالمی سطح پر امن کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح گرو نانک دیو جی کی تعلیمات معاشرے کے لیے امید کی کرن بن کر ابھری ہیں۔انہوں نے لوگوں سے سکھ گرو شری گرو نانک دیو جی کے نقش قدم پر چلنے کے لیے کہا، ’’یہ تعلیمات زیادہ اہم ہو گئی ہیں اور بنی نوع انسان کے لیے پرامن بقائے باہمی کے لیے اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے امید کی کرن بن کر ابھری ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گروجی کی تعلیمات خواتین کو بااختیار بنانے، مساوی حقوق کی بھی وکالت کرتی ہیں اور معاشرے میں ہراساں کیے جانے کے خلاف لڑتے ہوئے انہیں ترقی پسند زندگی گزارنے میں مدد کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرو نانک دیو جی نے معاشرے میں ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف کس طرح جدوجہد کی۔ناانصافی کے خلاف گرو جی کی لڑائی نے مذہبی اور سماجی طور پر معاشرے کے نظر انداز طبقے کے لیے برابری لائی۔ اس کے علاوہ، تعلیمات لوگوں کو ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی ترغیب دیتی ہیں،‘‘ انہوں نے کہا۔اس کے علاوہ سرکردہ لوگ، پنچایتی راج نمائندگان ، تاجر، اپنی پارٹی کے ضلعی صدر سانبہ ، رمن تھاپا؛ ضلع صدر لیگل ونگ ساحل بھارتی، بلاک صدر رام گڑھ، بچن چودھری، صوبائی صدر یوتھ ونگ جموں، وپل بالی، ضلعی صدر یوتھ ونگ سانبہ، منگت رام، نوین چودھری، امرک سنگھ، ایڈیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر سندیپ وید، اور دیگر بھی اس موقع پر موجود مذکورہ گوردوارے میں گروپورب میں شرکت کے لیے حاضر تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا