ڈوڈہ میں غلام محمد مشکور کلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کثیر لسانی مشاعرے کا انعقاد

0
297

مقررین کامعاشرے میں باہمی تعاون، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے، امن، ثقافت اور ادب کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍غلام محمد مشکور کلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی نے ڈوڈہ کے جے آر فلمز اسٹوڈیو میں ایک دلکش کثیر لسانی مشاعرہ کا انعقاد کیا۔ اتوار کو منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد خطے کے شاندار ادبی اور ثقافتی ورثے کو بڑھاوا دینا اور محبت، رواداری اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینا تھا۔ شعیب حمید نائیک نے اپنی افتتاحی تقریر میں سوسائٹی کے مقاصد اور تقریب کے انعقاد کی وضاحت کی اور معاشرے میں باہمی تعاون، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے، امن، ثقافت اور ادب کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جموں و کشمیر کے ممتاز شاعر اور ادیب فرید احمد فریدی نے مشاعرے کی صدارت کی جبکہ ناصر سہیل صدیقی اور ڈاکٹر جمشید احمد زرگر بطور مہمانانِ خصوصی محفل میں شریک ہوئے۔ ڈاکٹر اختر حسین سہیل، صدرِ شعبہ اردو، گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ نے مشاعرہ کو نظامت کے فرائض بحسن و خوبی سر انجام دیے۔ اس تقریب میں باصلاحیت شعرا کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر مطلوب ٹاک، حمید اللہ ماہر، ماجد اللہ جامی، آصف عطا اللہ، سنجے کمار راہگیر، عامر سامبری، حسیب رضا، عرفان مہور، ارشد راحت، ن ش گمنام، شعیب سرمد اور منظور احمد ادھیانپوری شامل تھے۔ اس تقریب میں علاقے کے لوگوں، اسکالرز اور دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قابل ذکر شرکاء میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ڈوڈہ محمد اشرف وانی ، غلام محی الدین وانی اور جانی ریاض قابلِ ذکر تھے۔ مشاعرے کو تمام تر فنی و تکنیکی خدمات جے۔ آر فلمز اسٹیڈیو نے فراہم کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا