راجستھان اسمبلی انتخابات کے بعد !

0
194

کانگریس اور بی جے پی دونوں کا ہی جیت کا دعویٰ
یواین آئی

جے پور؍؍راجستھان میں اسمبلی عام انتخابات-2023 کے لیے ووٹنگ کے بعد اب دونوں بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے دعویٰ کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آرہی ہے۔ اسی طرح بی جے پی کے ریاستی صدر سی پی جوشی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی یہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے پیر کو یہاں میڈیا کو بتایا کہ اس الیکشن میں بی جے پی کو عوام کا بھروسہ اور مضبوط حمایت حاصل ہوئی ہے۔مسٹرجوشی نے کہا کہ اب عوام وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ساتھ چل پڑے ہیں اور اس نے مودی اور کمل پر بھروسہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمل پریہی اعتماد 2019 میں دیکھنے کو ملاتھا جب لوگ گھر سے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے آئے تھے اور یہی اعتماد اس الیکشن میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کئی برسوں بعد تاریخی ووٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس الیکشن میں کانگریس نے کئی طریقے اور حربے آزمائے اور آخری دم تک کئی فرضی آئی ڈی بھی بنائی گئی، لیکن اس بار عوام نے بی جے پی کے حق میں اور کانگریس کی وداعی کا ذہن بنا لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں عوام نے کمل کے نشان اور بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کسانوں کے قرضے معاف نہ کرنے، پیپر لیک اور خواتین کو تحفظ نہ دینے پر بھی غصہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے جو کہا وہ کر دکھایا، جب کہ وعدہ خلافی کرنے والوں کو راجستھان کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا