’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘

0
55

سانبہ کی پنچایت پانگڈور میں میگا ایونٹ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
سانبہ //مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے استفادہ کنندگان تک پہنچنے کیلئے حکومت کی مہتواکانکشی پہل، وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے دوسرے دن کا آج ضلع سانبہ میں کامیابی سے انعقاد مرکزی تقریب پانگڈور کی سرحدی پنچایت میں منعقد ہوئی جس میں تمام ضلعی افسران موجود تھے۔وہیںپروگرام کا آغاز سنکلپ عہد کے ساتھ ہوا، اس کے بعد طلباء کی ثقافتی رقص پرفارمنس اور میری کہانی میری زبانی پہل، جس میں اسکیموں سے مستفید ہونے والوں نے اپنی کہانیاں بیان کیں اور انہیں مختلف فوائد فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام لے جانے والی آئی ای سی وین نے گلارڈ، رائنا لبانا، چانگ اور بڑی برہمنا میونسپلٹی کے دیہات کا بھی دورہ کیا۔وہیں ان علاقوں کے مقامی لوگوں نے وین کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور حکومت کے آؤٹ ریچ اقدام کی آمد کو سراہا۔ انہوں نے عہدیداروں سے بھی بات چیت کی اور ان اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کی جن کا مقصد ان کی زندگی اور معاش کو بہتر بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا