ڈیٹ ہیڈکوارٹر چندر کوٹ رام بن میں 84 بٹالین سی آر پی ایف نے گرو نانک کا جنم دن منایا

0
0

مقررین نے محبت، بھائی چارے، اشتراک اور خدمت کے پیغام پر زور دیا
مشکور احمد
چندرکوٹ؍؍گرو نانک دیو جی کے 554 ویں یوم پیدائش کے اعزاز میں، 84 بٹالین سی آر پی ایف نے ڈیٹ ہیڈکوارٹر چندر کوٹ رامبن میں گرو نانک جینتی منائی۔وہیںجشن کے دوران سکھمنی صاحب پاٹھ، کیرتن کامذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں سندھیا سنگھ اور اکھلیش کمار سنگھ ڈی آئی جی جموں سیکٹر سی آر پی ایف اور تمام افسران اور اہلکاروں، اہل خانہ، مقامی شہریوں اور میڈیا والوں نے شرکت کی۔ وہیںتقریب کے دوران این رنبیر سنگھ کمانڈنٹ 84 بٹالین سی آر پی ایف نے یونٹ کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ، خاص طور پر سکھ بھائیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے محبت، بھائی چارے، اشتراک اور خدمت کے پیغام پر زور دیا جو گرو نانک جی کی بنیادی تعلیمات ہیں۔ انہوں نے ملک کے سیکولر تانے بانے کو برقرار رکھنے میں سی آر پی ایف کے اہم کردار اور قوم کی تعمیر میں اس کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا