جموں، کشمیر اور لداخ این سی سی ڈائریکٹوریٹ نے وطن کے بہادروں کوخراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍دو جے اینڈ کے بٹالین این سی سی، جموں نے این سی سی گروپ جموں کے زیراہتمام 75 ویں این سی سی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہمارے بہادر شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جموں کے بلیدان ستمب میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔وہیں قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والی اس تقریب میں جے کے اینڈ ایل ڈی ٹی ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) بریگیڈیئر وی کے شرما، جموں جی پی کے آفیشل گروپ کمانڈر کرنل شاجن تھامس اور جموں جی پی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر این سی سی کیڈٹس اور عملہ نے بھی شرکت کی ۔