حیدرآباد//جنرل سکریٹری کانگریس کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی ہدایت پر بی آرایس اور وزیرہریش راو کے غیرذمہ دارانہ اور تنگ نظر نقطہ نظر کے نتیجہ میں مرکزی الیکشن کمیشن نے رعیتوبندھواسکیم کے اقساط کی تقسیم کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔یہ رقم کسانوں کا حق ہے، وہ سال بھر کی محبت کے بعد اس کے مستحق ہیں۔اکتوبراورجنوری کے درمیان اس رقم کو تقسیم کیا جانا چاہئے تھا تاہم بی آرایس کی بے بسی کے نتیجہ میں اس طرح کے ذمہ دارانہ بیانات جاری کئے گئے۔بی آرایس نے ایک اور گنا ہ کیا ہے جس کو تلنگانہ کے کسان فراموش نہیں کریں گے۔