سات براتی شدید زخمی، تین کی حالت تشویش ناک
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل کے سرحدی علاقع ساوجیاں میں اج صبح بلورو گاڑی زیر نمبرJK12c-8618بریاڑی نالا کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں سات براتی شدید طور پر زحمی ہوگئے۔ ڈاکٹر کے مطابق جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ زحمی افراد کی پہچان محمد لطیف ولد غلام محمد,محمد عزیم ولد محمد حسین ،محمد افضل ولد محمد دین ،محمد قیوم ولد محمد افضل،محمد ایوب ولد منیر حسین ،گل خان ولد بشیر احمد ساکنہ بریاڑی ساوجیاں گگڑیاں کے طور کی گئی ہے۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی علاقع میں کہرام مچ گیا۔ بلورو گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب بریاڑی سے ایک برات دیگوار پونچھ کی طرف جارہی تھی کہ اچانک گاڑی کچھ میٹر کے فاصلہ پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس سے خوشی کا ماحول غم کے ماحول میں تبدیل ہوگیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی بروقت کاروائی اور مدد سے زحمیوں کو بزریعہ ایمبولنس غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیاگیا۔جہاں بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد تمام سات زحمیوں کو پونچھ ریفر کردیاگیا۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق تین زحموں کی حالت تشویش ناک جبکہ دیگر چار کی حالت تسلی بخش ہے۔ جنہیں راجہ سکھ دیو سنگھ ہسپتال پونچھ میں ریفر کردیاگیا ہے۔