متعلقہ ٹھیکداروں کو ہدایات ، کہا اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی جگہ پر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے
لازوال ڈیسک
پو// ڈپٹی کمشنر پونچھ، یاسین محمد چوہدر ی نے آج یہاں ایس ڈی ایم مینڈھر، محمد جہانگیر خان ،ایگزیکٹو انجینئرز محمد حسین اور شوکت حسین کے ہمراہ یہاں پرنائی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ہیڈ ریس ٹنل اور پاور ہاؤس سائٹس کا دورہ کیا۔وہیں اس دوارن افسران کے ساتھ کام پر معمور کمپنی کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔آفیسران نے پروجیکٹ سائٹس کا مکمل دورہ کیا اور کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔موجودہ کھدائی کے کاموں کے معائنہ کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے ہیڈ ریس ٹنل کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے صنعت کے معیار کے مطابق حفاظتی احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔ انہوں نے ای پی سی کنٹریکٹر کو ہدایات بھی دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی جگہ پر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے ۔تمام محاذوں پر پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد ٹھیکیدار کو مزید ہدایات دی گئیں کہ وہ عام عوام کی بھلائی کے لیے تمام محاذوں پر کام کو تیز کریں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تحمل سے عوام کی شکایات اور مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ عام لوگوں اور ان مالکان دونوں کے خدشات کو دور کریں جن کی زمین اس منصوبے کے لیے حاصل کی گئی تھی۔مکمل ہونے پر یہ منصوبہ عام لوگوں کی ضرورت کو پورا کرے گا اور بڑے پیمانے پر مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے گا ۔