جموں سے بنی جا رہی بس پر بیکن کے مقام پر پسی کی زدمیں آئی،گاڑی کھائی میں گرتے گرتے بچی
حافظ قریشی
کٹھوعہ؍؍جموں سے بنی کی طرف جارہی مسافری بس سڑک حادثے کے شکار ہونے سے بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جموں سے بنی کی طرف جارہی ایک مسافری بس بنی کے بیکن مقام کے پاس بس پر پسی آگری جس میں 46 مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں کسی بھی نقصان کی کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے اس دوران وہاں پر گریف کی جانب سے سڑک کی ڈبل لائن کا کام چل رہا تھا جس کارن وہاں سے گزر رہی بس پر پسی آگری جس میں 46 مسافروں کی جان بال بال بچ گئی۔وہیں عوام نے بتایا کہ بنی بسوہلی سڑک کی حالت کافی تشویشناک ہے جسکے کارن روز بروز سڑک حادثوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے گریف محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کام میں کافی سست رویہ اختیار کر رہا ہے جبکہ بسوہلی سے بنی آج سے پچیس سال قبل پہلے کام شروع کیا گیا تھا اور سڑک کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے۔ وہی اس بنی بسوہلی 75 کلومیٹر سڑک کا ڈبل لائن کا کام 19 سال قبل شروع کیا گیا تھا اور ابھی کام مکمل نہیں ہو پایا ہے اورسڑک نے کھنڈرات کی شکل اختیار کر لی ہے جبکہ سڑک پر بڑے بڑے کھڈے ہونے سے کبھی بھی بڑا حادثہ پیش سکتا ہے