ہر شعبے میں حکومت کی ناکامی جموں و کشمیر کے لوگوں میں بے چینی کا باعث ہے: بھلا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے آج الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت جموں و کشمیر میں عوام تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔آر ایس پورہ جموں ساؤتھ حلقہ کے رائے پور-ستواری میں پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بھلا نے کہا کہ بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے اور عام لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ بی جے پی قیادت نے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھلا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ حکومت کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے دھوکہ دہی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں بی جے پی کو لوگوں کے تئیں اپنے بے حسی رویہ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں و کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ہاتھوں دھوکہ دہی محسوس کر رہے ہیں۔اس دوران لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ بی جے پی کے پروپیگنڈے سے نہ بہکیں اور بی جے پی کی تقسیم، غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہوں، جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر نے یقین دلایا کہ ان کی پارٹی عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتی رہے گی۔بھلا نے کہا کہ غیرمعمولی مہنگائی نے لوگوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے خاص طور پر گھریلو خواتین کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بنیادی طور پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔بھلا نے اس موقع پرزور دے کر کہا کہ کانگریس ترقی، امن اور عام لوگوں کی ترقی کی ضامن ہے۔