شوپیاں :انصار الغزوتہ الہند سے وابستہ ملی ٹینٹ معاون گرفتار :پولیس

0
0

سری نگر،// سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع شوپیاں میں ملی ٹینٹ معاون کو پستول سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوارکے روز 44آر آر، 14بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے ہابڈی پورہ کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران فرمان خورشید وانی ولد خورشید احمد وانی ساکن گاگرن شوپیاں کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران نوجوان کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین ، دس پستول گولیوں کے راونڈ اور ایک موبائیل فون برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ گرفتار نوجوان کالعدم دہشت گرد تنظیم انصار الغزوتہ الہند کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ ضلع میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 194/23کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا