این سی سی نے نوجوان نسل کو نظم و ضبط اور غیر متزلزل حب الوطنی کا درس دیا

0
0

75 برسوں میں یہ باوقار تنظیم اپنی اخلاقیات پر قائم رہی اور نوجوانوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت بن کر ابھری
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی تنظیم نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) اتوار کو اپنی 75 ویں سالگرہ منائے گی۔سال 1948 میں تشکیل دی گئی فورس کے اس اہم سنگ میل کی یادگار کے موقع پر دفاعی سکریٹری گریدھر ارمانے نے پوری این سی سی برادری کی جانب سے ہفتہ کو یہاں نیشنل وار میموریل پر پھول چڑھا کر شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس فورس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک نوجوانوں کو نظم و ضبط، قیادت اور غیر متزلزل حب الوطنی جیسے بنیادی اصولوں کے ساتھ تربیت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قوم کی تعمیر میں این سی سی کے قابل ذکر شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر ارمانے نے کہا، "این سی سی آج ایک غیر معمولی سنگ میل پر پہنچ گئی ہے۔ ان 75 برسوں میں یہ باوقار تنظیم اپنی اخلاقیات پر قائم رہی اور نوجوانوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت بن کر ابھری۔ انہوں نے این سی سی کمیونٹی کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی اور انہیں ان کی مستقبل کی کوششوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کملا نہرو کالج کے این سی سی ونگ کی 26 ہونہار لڑکیوں کے بینڈ نے حب الوطنی کے موضوع پر پرفارم کیا۔این سی سی نے گزشتہ سات دہائیوں میں قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تنظیم نے این سی سی کے لاکھوں کیڈٹس کے کردار کو تشکیل دینے، فرض کا احساس پیدا کرنے اور مستقبل کے لیے لیڈروں کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔این سی سی نے سماجی ترقی، قدرتی آفات سے نجات، ماحولیات کے تحفظ اور کمیونٹی سروس جیسے مختلف اقدامات میں فعال طور پر حصہ لے کر سماجی تانے بانے پر گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ اس موقع پر این سی سی کیڈٹس نے دو ہفتے طویل آل انڈیا صفائی اور بیداری مہم ‘سوچھتا ہی سیوا’ کی قیادت کی جس میں کوڑے سے پاک ہندوستان کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف اثر انگیز پروگرام شامل تھے۔ اسی طرح یکم اکتوبر 2023 کو 15 لاکھ سے زیادہ کیڈٹس نے ایک گھنٹے کی ’شرم دان‘ سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالا۔تنظیم کی 75 ویں سالگرہ کے اس تاریخی دن پر این سی سی معاشرے اور قوم کی تعمیر میں آنے والی نسل کو سمت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے خون کے عطیہ کی مہم، پریڈ، پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریبات، ثقافتی پروگرام اور این سی سی کی طرف سے حاصل کردہ کامیابیوں اور اخلاقیات کو ظاہر کرنے والی بیداری کی مہمیں پورے ملک میں چلائی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا