گولڈن ففٹی کی دہلیز پر ایس ایس ایف

0
0

از قلم : حضرت مینادی میاں
پرنسپل جامعہ مرکز ثقافہ سنیہ اردو ثانویہ ڈپارٹمنٹ ، کیرالہ )

آج سے تقریبا 50 سال قبل 29 اپریل 1973 کو کیرالا کی سرزمین میں بانی جامعہ مرکز الثقافہ السنیہ انڈین گرانڈ مفتی سلطان العلماء شیخ ابوبکر احمد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کی قیادت میں آغاز کردہ طلبہ کی تنظیم ایس ایس ایف ( سنی اسٹوڈینٹس فیڈریشن ) اللہ کے فضل وکرم سے 50 سال کی طرف بڑھ رہی ہے

اس 50 سال کے سفر میں ایس ایس ایف کی اپنی خود کی کہانی ہے جو شیخ ابوبکر احمد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کی دن رات کی محنت سے جڑی ہوئی ہے

زمانہ اسطرح گزر رہا تھا کہ مکتب دارالعلوم میں علم حاصل کرنیوالے علماء کرام کی خدمت صرف مسجد کے محراب تک محدود رہتی تھی اور اسکول کے مسلمان طلبہ صرف دنیوی مقاصد تک اپنی پڑھائی کو سیمت رکہتے تھے ، آپس نہ کوئی تال میل تھا نہ کوئی رشتہ

شيخ صاحب نے سوچا کہ اس سسٹم میں جب تک بدلاو نہیں تب تک کوئی سدھار نہیں ، ہمت سے آگے بڑے اس حدیث کی بناء پر ہیکہ ” يد الله علي الجماعة ” ( إمداد الہی ہمیشہ تنظیم وتحریک پر ہے ) پھر پیچھے موڈکر دیکھا نہیں ، مدرسہ اسکول کے بچوں کو اکٹھا کیے ، تنظیم کی اہمیت کو سمجھایے ، موجود رہے چند طلبہ کو لیکر ایس ایس ایف کی بنیاد رکہے

دھیرے دھیرے تنظیم وتحریک بڑھتی گئی ، تعلیم وتربیت سسٹم میں انقلاب دکہنے لگا ، اسکول ومدرسہ کے طلبہ کاندھے سے کاندھے ملاکر آگے بڑنے لگے ، عام انسان جڑنے لگے ، مساجد ومکاتب قائم ھونے لگے

الحمد للہ آج جب ایس ایس ایف 50 سال کی دھلیز پر ہے ھم سب کتنے خوش نصیب ہے شیخ ابوبکر احمد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کی محنت کا پھل پوری دنیا میں دکھائی دے رہی ہے

صرف کیرالا میں ہی دس لاکھ سے زائد ایکٹو ممبرس ، دس ہزار سے زائد مساجد ومکاتب ، سینکڑوں دار العلوم ، یتیم خانہ ، اسکولز ، کالیجس ایس ایس ایف کے ماتحت چلایا جا رہا ہے

کیرالا کے 5 سال تا 14 سال کے طلبہ SBS ( سنی بالک سنگھ ) ، 15 تا 30 سال کے طلبہ SSF ( سنی اسٹوڈینٹس فیڈریشن ) ، 30 تا 50 سال کے جوان SYS ( سنی یوو جن سنگھ ) اور 50 سال کے اوپر کے بزرگ لوگ MJ ( مسلم جماعت ) نامی تنظیموں میں دینی ودنیوی خدمات انجام دیتے رہتے ہیں اسلئے ہمیشہ سنیت کے کام کاجوں میں مصروف رہتے ہیں

کیرالا کے علاوہ ہندوستان کے کشمیر سے لیکر کنیاکماری تک اور گجرات سے لیکر آسام، منپور تک تقریبا 26 ریاستوں میں بھی آج ایس ایس ایف اپنا کارنامہ انجام دے رہی ہے ، ہندوستان کے باہر تقریبا 100 ملک میں یہ تنظیم آی سی ایف ( انڈین کلچرل فارم ) اور کے سی ایف( کرناٹک کلچرل فارم ) کے نام سے ہزاروں ملی ومالی سماجی وفلاحی خدمات انجام دے رہی ہے

اب ہم سب پر ذمہ داری بنتی ہیکہ ایس ایس ایف کی اس تحریک کو آئندہ پیڑیون تک پھنچانے کی دشا میں کام کریں

50 سال کے اس موقع پر Enhance India( وسیع ہندوستان ) نامی پروگرام کے ماتحت گزشتہ ایک سال سے ہندوستان کے کونے کونے میں بے شمار دینی ودنیوی تحریکات چلانے کا کام جد وجھد کے ساتھ کیا گیا اور اسکی تکمیل ان شاء اللہ العزیز 24 ، 25 اور 26 نومبر 2023 کو ہندوستان کا تجارتی شھر ممبئی میں ہوگی

اس سلسلے میں ہندوستان کے تقریبا 26 ریاستوں میں ایس ایس ایف قومی ساہتیوتسو ( ادبی مقابلہ ) مکمل ہو چکا ہے جس میں ہندوستان کے تقریبا 10 ہزار سے زائد مکاتب ودارالعلوم کے طلبہ شرکت کرکے حفظ وقراءت ، تقریر وتحریر ، شعر وشاعری ، نعت ونظم اور دیگر قسم کے مقابلے پیش کرنے کے بعد ہر ریاست میں پہلا مقام حاصل کرنیوالے طلبہ کل ہند ایس ایس ایف مقابلے میں شریک ہونے کے واسطے گزشتہ سال ماہ ڈسمبر کی 2 ، 3 اور 4 تاریخ کو مغربی بنگال کے دکن دناجپور مرکز کیمپس طیبہ گارڈن میں اکٹھے ہوکر شاندار مقابلہ کا مظاہرہ کیے تھے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے ساتھ ہندوستان کے مستقبل کو بھی روشن کرنے میں اہم کردار نبھائےتھے ۔

اللہ رب العزت شیخنا کا سایہ ہم تمامی حضرات پر دائم وقائم رکھیں اور ہم سبکو ایس ایس ایف کے ماتحت مستقبل روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے

SSF ZINDABAD
SSF ZINDABAD
SSF ZINDABAD

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا