وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنمنٹ 18 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

0
0

ےواین این
لندن //انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16 واں ایڈیشن جولائی میں انگلینڈ میں کھیلا جائےگا۔ 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 18 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ناٹنگھم شائر کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا