گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد

0
0

بابر فاروق
کشتواڑ//یومِ آئین کی تقریبات کے تحت سرگرمیوں کے تسلسل میں، ہندوستان کے جی 20 صدارت کے سال کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ نے، میرا آئین، میرا فخر کے موضوع کے تحت ماہواری کی صفائی اور ایچ آئی وی ایڈز پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ منعقدہ پروگرام میں کْل ایک سو طلباء نے حصہ لیا۔یہ پروگرام پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جوتی پریہار کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز ابتدائی خطبہ سے کرتے ہوئے شعبہ نباتیات سے پروفیسر عاصمہ جاوید نے حیض کے بارے میں تفصیلی بیان دیا۔ تعارفی سیشن کے دوران شرکائ￿ کو سینیٹری نیپکن کی اہمیت، ماہواری سے متعلق خرافات اور ماہواری سے متعلق حفظان صحت سے متعلق مختلف مصنوعات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو ماہواری کے دوران استعمال کی جا سکتی ہیں۔ طلبائ￿ کو ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، ایچ آئی وی کیسے پھیل سکتا ہے، اس سے بچاؤ، ایچ آئی وی انفیکشن کی مختلف علامات اور اس کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر سحرش غزل، پروفیسر سونیکا سین، پروفیسر جئے دیپ، ڈاکٹر جمیل النساء ، ڈاکٹر دیپک چوہان اور ڈاکٹر کْلبھوشن نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا