پونچھ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد

0
0

ریاض ملک

منڈی؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سیری کھاواعلاقے میں سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پونچھ کے دورافتادہ علاقے سیری کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون غلام محمد ولد عبدالغفار کے رہائشی مکان سے ایک پستول ، ایک میگزین اور 5گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجومعاون کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا