ڈی ڈی اوز اور ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ایکٹ کی مختلف دفعات کے بارے میں آگاہ کیا گیامحکمہ انکم ٹیکس نے پونچھ میں ٹیکس آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ محکمہ انکم ٹیکس نے ضلعی انتظامیہ پونچھ کے تعاون سے آج یہاں ڈاک بنگلہ میں ٹیکس بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر عبدالرشید دوستم نے کی، جس کا مقصد ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (DDOs) میں انکم ٹیکس کے ضوابط کے بارے میں بیداری پھیلانا تھا۔شروع میں، ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر، عبدالرشید دوستم نے حاضرین کو خوش آمدید کہا، جن میں ڈی ڈی اوز اور انکم ٹیکس آفیسر شامل تھے ۔وہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے اور ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ افسران کو انکم ٹیکس کے ضوابط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پروجے چودھری، آئی ٹی او کی قیادت میں انکم ٹیکس حکام کی ایک ٹیم نے ضلع کے ٹیکس دہندگان، ڈی ڈی اوز اور دیگر ملازمین سے بات چیت کی۔ یاد رہے پروگرام کا مقصد ڈی ڈی اوز اور ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ایکٹ کی مختلف دفعات کے بارے میں آگاہ کرنا اور ٹیکس کٹوتیوں میں ڈی ڈی اوز کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔وہیںانکم ٹیکس آفیسر، وجے چودھریا ور دیگران نے انکم ٹیکس ایکٹ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔دریں اثناء آگاہی کیمپ میں مختلف ضلعی افسران، ڈی ڈی اوز، ڈیلنگ اسسٹنٹس، ملازمین اور کاروباری برادری کے اراکین نے شرکت کی۔اس دوران ڈی ڈی اوز کو ٹی ڈی ایس کی اہمیت، ٹی ڈی ایس ریٹرن فائل کرنے، ٹیکس نظام کی اہمیت اور ایکٹ کے تحت ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر عبدالرشید دوستم نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مالیاتی فرائض کی ادائیگی کے لیے سیشنز سے فائدہ اٹھائیں اور ساتھ ہی ساتھ قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکس کے کردار کو بھی اجاگر کریں۔دریں اثناء مقررین نے ڈی ڈی اوز کو قوم کی تعمیر کے حوالے سے ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور ا