اے ڈی سی نے کشتواڑ ضلع میں ضلعی ماحولیاتی منصوبہ کے نفاذ کا جائزہ لیا

0
0

ای ویسٹ مینجمنٹ سمیت مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اندرجیت سنگھ پریہار نے ضلع ماحولیاتی منصوبہ کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وہیںاجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ، پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ، ڈومیسٹک سیوریج مینجمنٹ، ای ویسٹ مینجمنٹ سمیت مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی سی نے ای او ایم سی کو سالڈ ویسٹ کو سائنسی اور منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈسٹرکٹ آفیسر آلودگی کنٹرول بورڈ کو ممنوعہ مواد پر پابندی کے نفاذ کے لیے اینٹی پولی تھین سکواڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ایم سیز کو گھر گھر کوڑا اٹھانے، کچرے کو الگ کرنے اور کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹس کو فوری طور پر بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔بائیو میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اے ڈی سی نے محکمہ صحت کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں ڈی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر برجیش منہاس، ڈسٹرکٹ آفیسر پی سی بی مکیش سنگھ بالی، سی اے ایچ او ڈاکٹر اعجاز کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا