سی سی آئی کا چیمبر ہائوس میں اہم اجلاس منعقد

0
0

راجوری میںدہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی میٹنگ آج چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرارون گپتا، صدر سی سی آئی نے راجوری ضلع کے کالاکوٹ علاقے کے گاؤں باجی مال میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی جس میں دو کیپٹن، جے سی او اور ایک جوان سمیت چار فوجی اہلکار شہید ہونے کے علاوہ ایک میجر اور ایک جوان زخمی ہوا۔وہیںاجلاس میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر افسروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ ارون گپتا نے کہا کہ تمام رنگوں کے بنیاد پرست مختلف برادریوں کے درمیان امن، سکون اور بھائی چارے سے پریشان ہیں اور بھائی چارے کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر پختہ یقین رکھتا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ ان کے مذموم عزائم میں نہیں پھنسیں گے اور سیکولرازم کی ساکھ کو مضبوطی سے برقرار رکھیں گے۔ارون گپتا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے اوور گراؤنڈ کارکنوں کے ساتھ ساتھ حمایتیوں کو بھی ختم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا