مرمو نے گرو تیغ بہادر کو یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کیا

0
0

نئی دہلی،// صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا، ’’میں گرو تیغ بہادر جی کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ گرو تیغ بہادر جی نے انسانی اقدار اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی عظیم قربانی دی تھی۔ گرو تیغ بہادر جی نے محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ان کی تعلیمات ہمیں انسانیت کی خدمت کرنے اور سب کو متحد کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
محترمہ مرمو نے کہا، ’’گرو تیغ بہادر جی کی زندگی اور تعلیمات ہم سب میں قوم پرستی کے جذبے کو ابھاریں۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا