آئی جی پی کشمیر کا کولگام دورہ

0
0

سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت
یواین آئی

سری نگر؍؍ کشمیر رینج کے نو منتخب انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) نے جنوبی ضلع کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر کو انسداد دہشت گردی آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی نے بدھ کے روز جنوبی ضلع کولگام کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی منظر نامے کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رائیس بٹ ، ایس ایس پی کولگام اور ضلع کے سینئر آفیسران موجود رہے۔میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر کو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔آفیسران نے آئی جی پی کو سیکورٹی چیلنجز اور اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر نے کولگام میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آفیسران سے کہاکہ وہ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل کویقینی بنائے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔آئی جی کشمیر نے انسداد دہشت گردی گرڈ وہیومن انٹیلی جنس کو مزید وسعت دینے اور ضلع میں امن و استحکام کے لئے سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی نے ملک دشمن عناصر بالخصوص دہشت گردوں کے معاونت کاروں کی نگرانی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پربھی زور دیا۔انہوں نے منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔آئی جی نے زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔پولیس اور عوامی تعلقات پر زور دیتے ہوئے آئی جی کشمیر نے عوام اور پولیس کے مابین تعلقات مضبوط و مستحکم کرنے اور خدمت پر مبنی پولیسنگ کی وکالت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا