’تین ماہ سے زائد بجلی کے واجبات والے صارفین کو بجلی منقطع کی جائے گی‘

0
0

کے پی ڈی سی ایل نے ہُکنگ اور بجلی چوری کے نتیجے میں بندش اور ٹرانسفارمر کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے رات کے معائینے میں تیز لائی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہُکنگ اور بجلی چوری کے واقعات سے نمٹنے کے لئے صوبہ کشمیر کے تمام 10 اَضلاع میں رات کی گشت اور معائینے کی رفتار تیز کردی ہے۔کے پی ڈی سی ایل نے یہ بھی اِنتباہ کیاکہ ایسے قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو اَپنی بجلی کی لائنوں کو بڑے پیمانے پر ہکنگ اورجوڑنے میں ملوث پائے جائیں گے۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران میٹر والے علاقوں میں کنڈیکٹر پر ہُکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ غیر میٹر والے علاقوں میں صارفین کی طرف سے مقررہ لوڈ سے زیادہ بجلی کی کھپت میں بھی تیزی سے اِضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی کے شیڈول پر شدید دباؤ پڑا ہے۔بغیر میٹر والے علاقوں میں صارفین کی طرف سے بجلی کا اِستعمال ان کے رجسٹرڈ لوڈ سے تین سے چار گنا زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بار بار ڈی ٹی نقصانات، کم وولٹیج کی حالت پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے آج جاری کردہ ایک بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے رواں مالی برس کے پہلے سات ماہ میں وسیع پیمانے پر اِنسپکشن مہم چلائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سال 31 ؍اکتوبر تک 53,016 اِنسپکشن کئے گئے ہیں جن میں سے 2,370 سینٹرل سکارڈ نے اعلی درجے کے تجارتی اور صنعتی صارفین کو نشانہ بنایا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شرائط میں بجلی ایکٹ کی دفعہ 126 کے تحت غیر مجاز بجلی کے اِستعمال کے لئے 12.68 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کے پی ڈی سی ایل کے تمام 6 سرکلوں میں رات گئے اِنسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ غیر قانونی ہُکنگ اور کروڑ ہیٹنگ گیجٹس بشمول ممنوعہ نیکروم بیسڈ کا اِستعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے تاکہ موسم سرما میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کیا جاسکے۔سوشل میڈیا کے ذریعے ایک اطلاع پر الیکٹرک ڈویڑن II، سری نگر کی اِنسپکشن ٹیموں نے ای ایس ڈی چھانہ پورہ کے اخراج پورہ، کے پی باغ اور سعادت کالونی علاقوں میں اچانک معائینہ کیا اور متعدد قصور واروںکے خلاف غیر قانونی ہُکنگ کا مقدمہ درج کیا۔ اَیسے صارفین پر بجلی کے غیر مجاز اِستعمال پر بجلی ایکٹ کی دفعہ 126 کے تحت جُرمانے عائد کئے گئے ہیں۔کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں، ایل ٹی اے بی کیبلوں اور ڈسٹری بیوشن بکسوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ صارفین کی طرف سے غیر قانونی ہُکنگ اور کروڈ ہیٹنگ گیجٹس کے اِستعمال کو بھی قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف منگل کو 64 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچا جو کہ الیکٹرک ٹرانسفارمروں کی اَپنی منظور شدہ گنجائش سے زیادہ لوڈنگ کا براہ راست نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 21 ؍نومبر کو 64 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی تھی جبکہ 67 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفاروں کو پانپور میں سینٹرل ورکشاپ اور وادی کشمیر کے تمام 19 الیکٹرک ڈویڑنوں میں ورکشاپوں سے بھی مرمت اور تبدیل کیا گیا۔کے پی ڈی سی ایل نے صارفین کو یقین دِلایا کہ تمام ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے خدمات فراہم کی جاتی ہیں بشرطیکہ وہ بجلی چوری اور غیر قانونی ہُکنگ کی وجہ سے اوور لوڈڈ نہ ہوں۔ترجمان نے رجسٹرڈ صارفین کو یقین دلایا کہ اگر وہ طے شدہ لوڈ کے مطابق مناسب طریقے سے بجلی استعمال کرتے ہیں تو بجلی کی صورتحال میں بالخصوص صبح اور شام کے اوقات میںبہتری آئے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سرمائی مہینوں میں بجلی چوری کے واقعات میں اِضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بعض مقامات پر ڈسٹری بیوشن سسٹم میں شدید اوور لوڈنگ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی غیر شیڈول کٹوتی ہوتی ہے۔ریونیو کی وصولی کو بہتر بنانے کے لئے سرکل I سری نگرنے گذشتہ تین ماہ سے 13.50 کروڑ روپے کے بجلی بقایا جات کی ادائیگی میں ناکام رہنے پر منگل کو 448 کمرشل اور 147 صنعتی یونٹوں کو منقطع کیا۔ جن کمرشل اور صنعتی یونٹوں کے بجلی کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ان میں الیکٹرک ڈویڑن I میں شیخ باغ، ڈلگیٹ، حبہ کدل، نشاط، کھنموہ اور ای ڈیIVمیں خانیار، حول، خانقاہ معلی، رعناواری اور زکورہ شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ کے پی ڈی سی ایل ہدف بِلنگ اور وصولی کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے تاکہ ریونیو وصولی کو بہتر بنایا جا سکے اور اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو آر ڈی ایس ایس کے اصولوں کے تحت حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سطحوں تک کم کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا