لازوال ڈیسک
کشتواڑ//کشتواڑ کے روایتی زعفران کاشتکاروں نے، خاص طور پر منڈل اور بیروار کے زعفران ڈیولپمنٹ فارم سے، زعفران کی کاشت اور عالمی مارکیٹنگ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔قدرت کی مہربانیوں اور کاشتکاروں کی لگن اور مہارت کے ساتھ، ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی کوششوں سے، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو کی قیادت میں اور ایس ڈی او امرجیت سین کے علاوہ سی اے او کشتواڑ کی رہنمائی میں سیفران ڈیولپمنٹ آفس کشتواڑ کی اہم کاوشوں سے کشتواڑ زعفران کو جی آئی لیبلنگ، جس کو گریڈ 1 کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے کا درجہ ملا۔وہیںیہ کامیابی متعلقہ محکموں کی محنتی کوششوں سے زعفران ایف پی او لمیٹڈ کے تعاون سے حاصل ہوئی۔ یہ پیش رفت برور سے جمع کیے گئے 1150 گرام زعفران کے پھولوں کو انڈیا انٹرنیشنل کشمیر سیفران ٹریڈنگ سینٹر میں جسمانی اور کیمیائی تجزیہ کے لیے پروسیس کرنے کے بعد حاصل ہوئی۔پامپور دسو، سے 110 گرام تازہ زعفران کے تنت اور 20 گرام پریمیم خشک لاچا زعفران برآمد ہوا، جسے بعد میں گریڈ 1 کا نام دیا گیا۔انڈیا انٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈنگ سینٹر میںجی آئی لیبلنگ اور گریڈ 1 سرٹیفیکیشن کے ساتھ 20 شیشے کی بوتلوں میں احتیاط سے پیک کیا گیا، یہ کشتواڑ زعفران برانڈ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔