شیخ عبداللہ بین الاقوامی سطح کے عالمی لیڈر تھے ان پر پی ڈی پی کے لیڈران کے غیر دانستہ الفاظ قابل مذمت: چوہدری نسیم لیاقت

0
0

پی ڈی پی ایک ڈوبا ہوا جہاز ہے، اس طرح کے بیان بازی عوام کے لیے اچھی نہیں: شفاعت خان
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ گزرے کل پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران کی طرف سے ڈاک بنگلور راجوری میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا اس اجلاس میں پی ڈی پی لیڈران کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ پر الزام تراشی کی گئی تھی اسی کے جواب میں اج نیشنل کانفرنس کی طرف سے چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل چوہدری نسیم لیاقت کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کی گئی اس پریس کانفرنس کے دوران نیشنل کانفرنس کے لیڈران کی طرف سے پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران اور پارٹی کی قیادت کو ائینہ دکھایا گیا یاد رہے کہ جس طرح پی ڈی پی کے لیڈران نے کہا تھا 1947 میں جموں کشمیر میں جو بھی قتل غارت ہوا اس کا ذمہ دار شیخ محمد عبداللہ تھا ان لیڈران نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ ایک عالمی سطح کا بیان الاقوامی لیڈر تھا اس کے ساتھ ساتھ شیخ محمد عبداللہ ایک روحانی شخصیت بھی رکھتے تھے ان لیڈران نے کہا شیخ محمد عبداللہ ہی وہ واحد ایسے لیڈر تھے جنہوں نے شخصی راج کے خلاف جموں کشمیر میں اواز بلند کی اور جموں کشمیر سے شخصی راج کا خاتمہ کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جموں کشمیر میں کسانوں کو ان کا حقوق دیا جموں کشمیر عوام کا اگر کوئی ہمدرد لیڈر تھا تو وہ شیخ محمد عبداللہ اور ان کی جماعت نیشنل کانفرنس اس موقع پر لیڈران کی طرف سے کہا گیا کہ پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کے ورکر اور لیڈر یہ کہہ رہے تھے کہ نیشنل کانفرنس نے 70 سالوں سے جموں کشمیر کو تباہ کیا ہے پلٹ وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس نے 70 سال میں جو کچھ کیا وہ عوام کی فلاح و بابودی کے لیے کیا مگر پیپل ڈیموکریٹک پارٹی نے سات سال پہلے جو کیا اس کا خمیازہ جموں کشمیر کی عوام بھگت رہی ہے لیڈران کی طرف سے پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کے اعلی قیادت خبردار کیا گیا کہ اس طرح کے بیان بازی سے نیشنل کانفرنس کے عام ورکر اور وہ لوگ جو شیخ محمد عبداللہ کی عوام دوست پالیسی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلی قیادت اپنے لیڈران کی اس طرح کی بیان بازی پر نوٹس لے انہوں نے یہ بھی کہا اس طرح کی بیان بازی جموں کشمیر کی عوام کے لیے اچھی نہیں اس کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس کے لیڈران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا نیشنل کانفرنس کو کسی جماعت کے ساتھ الائنس کرنے کی ضرورت نہیں نیشنل کانفرنس میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ احلاک کے بغیر بھی انتخاب لڑ سکتی ہے اور جیت سکتی ہے اس موقع پر ضلع صدر شفاعت خان ،سینئر رہنما شفقت میر ،سینئر رہنما سردار نرمان سنگھ ،ریٹائرڈ وارڈن برکت حسین ،سینئر لیڈر پرویز ملک کے ساتھ ساتھ اور بھی لیڈران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا