ضلع ڈوڈہ کے ہلارن میں مرحوم ماں کی یاد چنڈیل نے طبی مفت کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

درجنوں لوگوں کی گئی مفت طبی جانچ،دوران جانچ مفت ادویات فراہم کی گئی
راجا شکیل
ڈوڈہ؍؍ ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن ٹھاٹھری کی پنچایت ہلارن میں ہر سال کی طرح ا?ج بھی چنڈیل فیملی کی طرف سے مرحومہ شانتی دیوی چنڈیل کی یاد میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں اسکول طلباء سمیت تین سو سے زائد لوگوں کی مفت طبی جانچ کی گئی جس کے بعد ان میں مفت ضروری دوائیاں بھی تقسیم کی گی۔وہی اس موقع پر سرپنچ ہلارن چودھری نذیر احمد، آصف اقبال بٹ کے علاوہ مقامی لوگوں نے چنڈیل فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مفت طبی کیمپ کی وجہ سے یہاں کے معذور اور ضعیف العمر لوگ جنہیں ضلع صدر مقام ڈوڈہ یا پھر سی ایچ سی ٹھاٹھری تک پہنچنے میں پریشانی پیش ا?تی تھی انہیں اس طبی کیمپ سیآج کافی زیادہ فائدہ پہنچا۔لوگوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ایسے اور بہت سے طبی کیمپ لگائے جانے چاہیے تاکہ غریب لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او گندو عادل رشو، پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول ہلاران سنجے پنڈتا، ڈاکٹر وینے کمار، سرپنچ جوڑاہ خورد کنچنا چندیل، سرپنچ ہلاران نذیر احمد، آصف اقبال بٹ، نکسن چنڈیل، بھی شامل رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا