منشیات کے استعمال اور اس کے ناجائز اثرات سے دور رہیں: مقررین
سرفرازقادری
مینڈھر//ایس سی ایس گورنمنٹ چھوٹے میموریل ڈگری کالج مینڈھر کے شعبہ زولوجی، اور این ایس ایس یونٹ نے "منشیات کے استعمال اور اس کے غیر قانونی اثرات” کے موضوع پر انٹر کالجیٹ سیمینار کا انعقاد کیا اور جموں و کشمیر سائنس ،ٹیکنالوجی اور انوویشن کونسل، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف جموں و کشمیر (UT) کی طرف سے تعاون کیا گیا۔ پوری تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا یعنی منشیات کے استعمال پر عہد اور ماہرانہ گفتگو ہوئی۔ وہیں پروگرام کا آغاز این ایس ایس کے رضاکاروں نے نیشنل اینتھم سے کیا جس کے بعد کالج کے ترانہ کا ورچوئل ڈسپلے پیش کیا گیا۔ پہلے سیشن میں پروفیسر مرتضیٰ احمد ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس کی طرف سے منشیات کے استعمال کے خلاف پلیج لیا گیا۔ سیمینار کا آغاز فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد الیاس کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ کالج کے ایسوسیٹ پروفیسر اور آئیقیو اے سی کوآرڈینیٹر پروفیسر سرشاد حسین نے اپنی بہترین پریزنٹیشن کے ذریعے منشیات کے استعمال اور صحت اور ماحول کے حوالے سے اس کے مضر اثرات پر ماہرانہ گفتگو کی۔ اس تقریب میں محمد جہانگیر خان ایس ڈی ایم مینڈھر، شیزان بھٹ ایس ڈی پی او مینڈھر بالترتیب مہمانانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے زمینی سطح پر اس مسئلے سے نمٹنے کے دوران انتظامیہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں قیمتی بصیرت پیش کی۔ کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر بشیر احمد ایچ او ڈی فزکس نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء اور عام اجتماع پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لعنت سے دور رہیں اور وِسل بلوئر پر عمل کریں تاکہ انتظامیہ کو ہمارے تعاون سے منشیات سے پاک کرنے میں مدد مل سکے اور معاشرے کو منشیات کے چنگل سے نجات دلائیں۔ مہمان خصوصی نے منشیات کی لعنت سمیت سماجی برائیوں سے نمٹنے میں معاشرے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلباء کے سامنے اس کے اثرات کا خاکہ پیش کیا۔ سٹیج کی نظامت سیمینار کے آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر انعام الحق نے کی۔ آخر میں ڈاکٹر بشیر احمد اور پروفیسر صدیق احمد نے شرکاء میں پارٹیسیپشن کی سرٹیفکیٹ تقسیم کیں۔ بالآخر کالج کی این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر رفعت ناز کوثر نے اظہارِ تشکر پیش کیا اور تمام شرکاء کا شمولیت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر اسد عمران اے این او کی رہنمائی میں کالج کے این سی سی یونٹ نے طلباء میں نظم و ضبط کو برقرار رکھا جبکہ این ایس ایس کے رضاکاروں نے تقریب کے انعقاد میں آرگنائزنگ کمیٹی کی مدد کی۔ کالج کے دیگر ممبران میں سے پروفیسر اے اے چوہدری، ایچ او ڈی انگلش، ڈاکٹر معروف خان ایچ او ڈی باٹنی، ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ ایچ او ڈی جغرافی اور اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز احمد وانی، ڈاکٹر گوہر احمد شاپو، ظہیر احمد، ڈاکٹر شوکت احمد وانی، ثمینہ بیگم، ڈاکٹر یاسر علی اور تمام غیر تدریسی سٹاف ممبران تقریب میں موجود رہے۔