کہاسڑک حادثات کوکم کرنے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کریں
لازوال ڈیسک
رام بن// سڑک حادثات پر قابو پانے اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے نیشنل ہائی وے اور دیگر لنک سڑکوں پر تمام اقدامات کریں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام بن، بصیر الحق چوہدری نے اسٹیک ہولڈر محکموں کے افسران کو ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی۔وہیں آج یہاںسڑک کی حفاظت سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ڈی ایم نے اے آر ٹی او، پولیس اور ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ سڑک حادثات کو کم سے کم کرنے کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کریں، اور عوام میں روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔دیگر کے علاوہ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک، روہت بکسوترا، اے ڈی سی، ہربنس شرما، ایڈیشنل، ایس پی گورو مہاجن، اے آر ٹی او سمریندر سنگھ، پی ڈی، این ایچ اے آئی، پی آئی یو، رام بن، پرشوتم کمار، ایگزیکٹیو انجینئرز پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ ڈویژن رام بن اور بانہال اور دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی، جبکہ ایس ایس پی، رام بن ورچوئل موڈ میں میٹنگ میں شریک ہوئے۔اسٹیک ہولڈر محکموں سے سڑکوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے روڈ سیفٹی آڈٹ کرنے کو کہتے ہوئے، ڈی ایم نے انہیں کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس ڈی پی آر کے مطابق پروجیکٹوں کو انجام دینے کی ہدایت کی۔