کلچرل اکیڈمی، آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن اور ایکٹرز کریٹیو تھیٹر نے کیا تھا تقریب کا اہتمام
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍ ٹیگورہال سرینگر کے کانفرنس روم میں جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز، آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن اور ایکٹریس کریٹیو تھیٹر "ACT” کے باہمی اشتراک وادی کے معروف ماہر تھیٹر اور اداکار مشتاق کاک کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی ظفر اقبال منہاس نے کی۔ تقریب کے آغاز میں شہزاد شبیر نے مشتاق کاک کے حق میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ تقریب کے دوران تھیٹر سے جْڑے اشخاص نے مشتاق کاک کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔تقریب میں سید ہمایوں قیصر، گلزار گنائی، ارشد مشتاق، مشتاق بالا، شفیق قریشی، حسن جاوید، حسین خان، منظور اشبری، شوکت ماگرے، خورشید میر، گلزار احمد بٹ، طاہر نجار، بلال بھگت، راجا بلال، فیاض صوفی، رفیق مٹو، شبیر احمد یتو اور اختر حسین خاص طور پر شامل تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ACT کے چیرمین مشتاق علی احمد خان نے انجام دئے۔یہ بات قابلِ ذکر ہیکہ مشتاق کاک رواں ماہ کی 18 اور 19 تاریخ کی درمیانی شب جموں میں انتقال کرگئے تھے۔