بی جے پی کیڈر اس طاقتور ملک کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنائے گا: اشوک کول

0
0

اشوک کول نے گاندربل میں شکتی کیندر پرمکھ میٹنگ سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیرکے جنرل سکریٹری اشوک کول کی قیادت میں، ٹاؤن ہال، گاندربل میں شکتی کیندر پرمکھ سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔وہیںسمیلن کے دوران سابق ایم ایل سی سریندر امبردار، ضلع صدر گاندربل محمد امین شاہ، غیور اندرابی، ساجد، ساحل بھٹ، مدثر وانی اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈران شامل تھے۔اس موقع پراشوک کول نے سمیلن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پارٹی کیڈر کے بڑے پیمانے پر کام کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ پارٹی کیڈر کے ساتھ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ دی۔ انہوں نے پارٹی کیڈر کو آنے والے پروگراموں سے بھی آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ جوش و خروش کے ساتھ انہیں منظم کریں۔اشوک کول نے زور دے کر کہا کہ ان ساڑھے نو سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پوری دنیا میں ملک کی عزت بڑھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا