زبیر احمد
ٹیٹوال؍؍چنار کور کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کپواڑہ ضلع کے ٹیٹوال علاقے میں لائن آف کنٹرول چلہانہ کراسنگ پوائنٹ پر سیکڑوں لوگوں کی موجودگی موجودگی میں 104 فٹ اونچا ترنگا لہرایا ’’عظمت ہند‘‘کے نام سے جھنڈا پاکستانی قبضے والے کشمیر کی لوئر نیلم ویلی روڈ سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر لہرایا گیا۔ پرچم کا افتتاح سکولی بچوں اور علاقے کے لوگوں کے ذریعہ منعقدہ تمدنی و ثقافتی پروگرام کے بعد کیا گیا اس دوراں چنار کور کمانڈر نے مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ حیال کیا تقریب میں سکولی بجوں, سابق فوجیوں اور کرناہ کے معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے احتتام پر چنار کور کمانڈر نے شان ٹیٹوال کرکٹ گراؤنڈ میں ‘ترنگا کپ’ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کا بھی افتتاح کیا یہ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے 13 دسمبر تک تین ہفتوں کے عرصے میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں کرناہ سب علاقے کی کل 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔