’خطے کے کھیلوں کے منظر نامے کو مزید بہتر بنایا جائے گا‘

0
0

فوج کی جانب سے بانہال میںکیپٹن اتل سومرا کرکٹ لیگ کا انعقاد کیاگیا
ملک شاکر
بانہال ؍؍ ضلع رامبن جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں جسمانی تندرستی اور کھیل کو فروغ دینے کی کوشش میں، آرمی کیمپ بانہال 21 نومبر سے 1 دسمبر 2023 تک "کیپٹن اتل سومرا کرکٹ لیگ 2023” کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ افتتاحی کرکٹ ٹورنامنٹ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ اس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے جسے سیول انتظامیہ نے علاقے کے نوجوانوں کے لیے وقف اور تعمیر کیا ہے۔ ضلع رامبن کے مختلف حصوں سے بتیس ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں بانہال کی چوبیس پنچایتوں کی ٹیمیں اور دیگر تحصیلوں کی آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔ افتتاحی میچ لائنز کرکٹ کلب گنڈ اور نوگام واریئرز کے درمیان 21 نومبر 2023 کو کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح سیول معززین ڈی ڈی سی چیئرمین بانہال، امتیاز احمد کھانڈے اور ایس ڈی ایم بانہال، ظہیر عباس، پی ایم ایم جی سی پی ایل، جسمیت سنگھ اور مقامی لوگوں نے کیا جنہوں نے مقامی ٹیموں کو اپنی کھیل کی صلاحیتوں کو دکھانے کے مواقع فراہم کرنے میں فوج کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ مقامی میڈیا کی کوششوں سے، اس تقریب نے ضلع رامبن کے دور دراز دیہاتوں کے نوجوانوں کی طرف سے زبردست ردعمل پیدا کیا۔فوج مقامی کمیونٹی کی مدد کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کرنے کے لیے سیول انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، جس سے خطے کے کھیلوں کے منظر نامے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا