آڈٹ دیوس:اکائونٹنٹ جنرل، جموں و کشمیر، جموں کے دفتر کے احاطے میں پینٹنگ مقابلہ منعقد ہوا

0
0

پینٹنگ مقابلے میں نرسری سے دسویں جماعت تک کے کل 52 بچوں نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آڈٹ دیوس کے جاری ہفتہ طویل پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اکائونٹنٹ جنرل، جموں و کشمیر، جموں کے دفتر کے احاطے میں پینٹنگ مقابلہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جگبیر سنگھ، ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل نے پینٹنگ مقابلے کا افتتاح کیاجہاںسریندر کمار اکاؤنٹنٹ جنرل، اسسٹنٹ،اکاؤنٹنٹ جنرل سنگیتا کول، سینئر اے او بھی موجود تھے ۔تاہم پینٹنگ مقابلے میں نرسری سے دسویں جماعت تک کے کل 52 بچوں نے حصہ لیا۔وہیں ہر کیٹیگری میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو اسناد کے ساتھ میڈلز سے نوازا گیا۔تاہم تمام شرکاء میں شرکت کے سرٹیفکیٹس کے ساتھ چاکلیٹ بکس بھی تقسیم کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا