آئی اے ایس آفیسر اعجازاحمد بٹ نے ڈائریکٹرسیری کلچر کا چارج سنبھالا

0
0

نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کرنا ترجیحات میں شامل :ڈائریکٹر سیری کلچر
شاہین امین
سرینگر//آئی اے ایس آفیسر اعجاز احمد بٹ نے منگل کے روز ڈائریکٹرسر ی کلچر چارج سنبھالا جس دوران انہوں نے آفیسران پر زور دیاکہ وہ اس محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے۔نمائندیشاہین امین کے مطابق آئی اے ایس آفیسر اعجاز احمد بٹ نے سیریکلچر کو ترقی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے ریشم کی زراعت کی بھرپور روایت کو اجاگر کیااور کہا کہ جموں وکشمیر میں ریشم غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے اور اس صنعت کو مزید فروغ دینے کی خاطرکام میں وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس محکمہ کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کہاکہ ہماری بنیادی توجہ اعلیٰ پیداوار پر مرکوز رہے گی۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کے پاس ایک بھرپور میراث ہے، اور ہم اس وراثت کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ریشم کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید تکنیکوں اور طریقوں کو متعارف کرانا،”۔ڈائریکٹر نے ریشم کے کیڑے پالنے والوں کے لیے نمائشی دوروں کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیااور محکمہ کے ملازمین ان دوروں کا مقصد قیمتی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ کی طف سے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے واضح پروگرام مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہمارے ویڑن کا ایک اہم پہلو ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا