اشوک کول نے سری نگر میں آل مورچہ، شکتی کیندر پرمکھ میٹنگوں سے تبادلہ خیال کیا

0
0

کہاپارٹی کے مورچہ مختلف برادریوں اور پارٹی کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر نے پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کی قیادت میں، ریزیڈنسی روڈ، چرچ لین میں پارٹی کے مورچوں کی ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔وہیہںمیٹنگ میں بی جے پی ایس ٹی مورچہ، او بی سی مورچہ، کسان مورچہ اور اقلیتی مورچہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پراشوک کول نے ایس ایم سی پارک، جواہر نگر میں ضلع سری نگر کے شکتی کیندر پرمکھوں کی ایک اور میٹنگ کی صدارت کی اور اظہار خیال کیا۔وہیںسابق ایم ایل سی سریندر امبردار، ضلع صدر سری نگر اشوک بھٹ، عارف راجہ اور دیگر سرکردہ پارٹی لیڈران بھی اشوک کول کے ساتھ تھے۔اس موقع پراشوک کول نے پارٹی کے مورچہ قائدین کے اجلاسوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوامی بہبود کی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے میں ان کے نمایاں رول پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مورچہ مختلف برادریوں اور پارٹی کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں مورچہ کمیونٹی ممبران کی امنگوں کو مناسب پلیٹ فارم پر پیش کرتا ہے، وہیں یہ پارٹی کے نظریے کو کمیونٹی تک پہنچانے کو بھی یقینی بناتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا