کیڈٹ سمیر سنگھ کا تعلق جی جی ایم سائنس کالج جموں سے ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍یوتھ ایکسچینج پروگرام کی سیریز میں، این سی سی ڈائریکٹوریٹ، جموںو کشمیر اور لداخ کے این سی سی کیڈٹ سمیر سنگھ کو 12 سے 18 دسمبر 23 تک بھوٹان کا دورہ کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کیڈٹ کا تعلق دو جموں وکشمیر این سی سی بٹالین سے ہے اور وہ گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج جموں کے طالب علم ہیں۔دریں اثناء کیڈٹ سمیر سنگھ کو یوتھ ایکسچینج پروگرام کے لیے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ 2023 کے دوران ملک بھر کے تمام این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کے درمیان سخت مقابلوں کے بعد منتخب کیا گیا۔اس ضمن میں میجر جنرل راجیش کمار سچدیوا نے کیڈٹ کو ان کے انتخاب اور جموں وکشمیر اور لداخ کا نام روشن کرنے پر شاباش دی۔ این سی سی کیڈٹس کے اس طرح کے دوروں سے دیگر ملکی روایات، ثقافت، اخلاقیات کے بارے میں ان کی سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے اور کیڈٹس کی ہمہ گیر ترقی میں مدد ملتی ہے اور ہمارے ملک کے ساتھ اسٹریٹجک سطح پر تعلقات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔