ڈاکٹر سیّد درخشاں اَندرابی نے کھیلو اِنڈیا کے تحت سری نگر میں تیسری نیشنل جوڈولیگ کے فاتحین کو ایوارڈسے نوازا

0
0

کہامودی جی کے کھیلو اِنڈیا مشن نے ہندوستان میں کھیلوں کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیئرپرسن جموں و کشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر سیّد درخشاں اندرابی نے آج سری نگر کے ایس کے اِنڈور سپورٹس سٹیڈیم میں تیسری کھیلو اِنڈیا نیشنل جوڈو لیگ برائے شمالی زون کی اِختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ملک کی نو شمالی ریاستوں اوریوٹیزکی تین مختلف عمر کی ٹیموں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ اِس لیگ کا اِنعقاد سپورٹس اتھارٹی آف اِنڈیا نے مرکزی وزارت کھیل کے کھیلو انڈیا اقدام کے تحت کیا تھا۔اِس موقعہ پرلیگ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر دیپک گپتا، سشما اوستھی اور سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے یوگیش بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرسیّد درخشاں اندرابی نے مختلف زمروں میں فاتح اور رَنر اَپ ٹیموں اور اَنفرادی کھلاڑیوں کو میڈل اور اسناد سے نوازا۔بعد میں ڈاکٹر سیّد درخشان اَندرابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کے کھیلو اِنڈیا مشن نے ہندوستان میں کھیلوں کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے اور اَب زندگی کے دیگر اہم شعبوں کی طرح ہندوستان بھی تیزی سے کھیلوں کی عالمی طاقت بن رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں کے دوران مرکزی حکومت کے اَقدامات نے ہمارے لڑکوں اور لڑکیوں کے ٹیلنٹ میں اضافہ کیا ہے اور ملک بھر کے نوجوان سپورٹس سٹار تمام زمروں کے مقابلوں میں عالمی سطح پر ترنگا لہرا رہے ہیں۔ ہم نے ملک بھر میں عالمی معیار کے کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بنایاہے اور مشن جاری ہے۔چیئرپرسن وقف بورڈ نے کہا کہ یہ لیگ جموں و کشمیر میں 42 برس کے وقفے کے بعد منعقد ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں اَمن و اَمان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی وہ جھوٹے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ہم کئی دہائیوں کے بعد اَب پُرامن کشمیر دیکھ رہے ہیں۔ڈاکٹر سیّد درخشاں اندرابی نے کہاکہ اس طرح کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ 2019 ء میں ہونے والی آئینی تبدیلی کے بعد کشمیر میں اَمن لوٹ آیا ہے۔ اُنہوں نے گذشتہ چند برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور کھیلوں کا ماحول پیدا کرنے کے لئے ایل جی انتظامیہ کی ستائش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا