را م بن :خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگائی

0
0

جموں،// جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے کرول علاقے میں خاتون نے مبینہ طورپر دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر کو کرول رام بن میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا ئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ دریائے چناب کے کنارے چند مقامی افراد نے خاتون کو دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا اور اس بارے میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس ، مقامی این جی او اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
خاتون کی شناخت محفوظہ بیگم زوجہ مشتاق احمد وانی کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا