لازول ویب ڈیسک
نگروٹہ// کانگریس رہنما چوہدری محمد یاسمین نے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے بلاک متھواراور بھلوال کی مختلف پنچائتوں کا دورہ کیا ۔اس دوران موصوف نے پنچایت جنڈیال کے وارڈ نمبر چھ میں ایک اجلاس سے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے پیڑا تا پمالی سڑک کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ گزشتہ سرکاروں اور حکمرانوں کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے، خاص طور پر گجر بستیوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزاد ہوئے ستر برس وسے زائد عرصہ گزرچکا ہے مگر ہنوذ نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں سڑک، پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران گورنر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنچایت جنڈیال، چھوا، رانجن، سروٹ، متھوار، دھنوں، بگانی اور گورڈہ میں فوری طورپر ایک خاص سروے کرایا جائے اور ان علاقہ جات میں بنیادی سہولیات کو رمضان المبارک سے قبل بہم میسر کیا جائے۔اجلاس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پرنائب سرپنچ چوہدری محمد خان، منظور حسین کھٹانہ، مولوی بشیر احمد مصباحی، محمد آصف، علی خان کوہلی، احمد خان و دیگران موجود تھے۔