سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ، صبح کے وقت گہری دھند بھی چھائی رہی

0
0

سری نگر، // وادی کشمیر میں سردی کا زور بڑھنے کے ساتھ ہی سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی۔

دریں اثنا سری نگر میں پیر کی صبح لگاتار تیسرے دن بھی گہری دھند چھائی رہی جس سے گاڑیوں یہاں تک کہ پیدل چلنے والوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سری نگر میں پیر کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی جس سے ڈرائیور حضرات کو ہیڈ لائٹس چالو کرکے گاڑیوں کو چلانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت مختلف کاموں کے لئے گھروں سے نکلنے والوں کو بھی گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران 25 نومبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا