کشتواڑ میںسی سی ٹی وی کی تنصیب اور رفتار حد کی سلپس متعارف

0
0

ایس ایس پی کشتواڑ نے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کیں
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے بس اسٹینڈ کشتواڑ میں ایک وسیع بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ منعقدہ سیشن کا مقصد ٹریفک قوانین کی پابندی کو تقویت دینا، گاڑیوں کی فٹنس کی اہمیت پر زور دینا اور اہم اقدامات کو متعارف کرانا تھا۔ سیشن کے دوران سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے ڈرائیوروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹریفک ضابطوں کی اہمیت اور گاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کی ضرورت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی۔ انہوں نے گاڑیوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا بھی اعلان کیا تاکہ ٹریفک کے محفوظ ماحول کی نگرانی رکھی جائے اور اسے یقینی بنایا جا سکے۔ بریفنگ میں ایک قابل ذکر اضافہ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال کے ذریعہ رفتار کو قابو کرنے کے لیے سلپ نظام کا تعارف رہا۔ اس جدید نظام کا مقصد ہر سفر کے لیے نقطہ آغاز اور روانگی کے مخصوص وقت کو ریکارڈ کرکے شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانا ہے۔ یہ معلومات ٹریفک کے بہتر انتظام اور مجموعی حفاظت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ نے ایک محفوظ اور موثر ٹرانسپورٹ نظام بنانے کے لیے کشتواڑ پولیس اور ڈرائیوروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہر گاڑی کے ڈرائیور کی صحت کی جانچ کے لیے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی مستقبل میں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈرائیوروں کو تندرست اور صحت یاب ہونا چاہیے۔ کشتواڑ پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے۔ یہ اقدامات ٹریفک کے نظام اور نظم و نسق میں فعال اقدامات کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک بہترین کوشش ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا