پونچھ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر چور گرفتارکر کے چوری شدہ رقمبرآمد کی

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍17نومبرکو محمد شفیع ولد میر حسین ساکنہ شاہ پور تحصیل حویلی ضلع پونچھ کی طرف سے پی ایس پونچھ میں ایک تحریری شکایت درج کروائی گئی کہ وہ جے اینڈ کے بینک پونچھ شہر گیا اور اپنے اکاؤنٹ سے پچاس ہزار روپے نکال لئے جہاں 35,000کسی نامعلوم شخص/افراد نے چوری کر لیے۔ اس سلسلے میں، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 199/2023 پولیس اسٹیشن پونچھ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔دوران تفتیش ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کی گئیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تاہم ٹیکنیکل اور انسانی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔ سرتوڑ کوششوں کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے اپنی شناخت سید بدر علی ولد نذیر حسین ولد باغ محلہ کوڑی برجلہ اڑی بارہمولہ کے طور پر ظاہر کی اوراس کے قبضے سے 33,000 روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا