ڈیوٹی میں غفلت شعاری برتنے پر فاریسٹ اہلکاراٹیچ
مختار احمد
گاندربل؍؍ڈی ایف اْو سندھ فارسٹ نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت شعاری برتنے پر ایک فارسٹ گاڑ کے خلاف انکواری کرنے کے احکامار صادر کرتے ہوئے اگلے احکامات تک مزکورہ فارسٹ گاڑ کو ڈی ایف اْو آفس کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سندھ فارسٹ کے مانسبل رینج کے اندرون چھترگل جنگلات میں کمپارمنٹ نمبر 8 میں جنگل سمگلروں کی طرف سے پہنچائے گئے نقصان کے بعد ملی شکایات کے بعد ڈی ایف اْو سندھ میر اْویس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں تعینات فارسٹ گاڈ پرویز احمد ککڈ کے خلاف اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے اور جنگلات کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے انکواری کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں اور اگلے احکامات تک اْس کو فوری ڈی ایف اْو دفتر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ غلام حسن خان کو تعینات کیا گیا۔واضع رہے آئے روز سندھ فارسٹ ڈیویثرن کے مختلف جنگلاتی علاقوں خاص کر اندرون چھترگل کے کمپارٹمنٹ 8 میں جنگل سمگلروں نے غیر قانونی طریقے سے جنگلات کو نقصان پہنچانے کی خبریں آرہی ہیں اگرچہ ڈی ایف اْو سندھ نے آج سخت کاروئی عمل میں لائی جو ایک خوش آئیند بات ہے تاہم یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس جنگلاتی علاقے میں جنگلات کو نقصان پہنچنے سے روکنے کے لئے صرف ایک ہی ملازم تعینات تھا جس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اگر ایسا ہی ہے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے جنگلات محفوظ نہیں ہیں اگرچہ اس سلسلے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے نمائیندے نے ڈی ایف اْو سندھ اور رینج آفسر مانسبل سے فون پر رابطہ کیا گیا تاہم اْنہوں نے فون کال کا جواب نہیں دیا۔