سندربنی میں مہیلا کانگریس اور یوتھ کانگریس سمیت پارٹی کارکنان اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
سندربنی؍؍ جے کے پی سی سی کے سینئر نائب صدر اور ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے کہا ہے کہ اندرا گاندھی نے پاکستان کو تقسیم کرکے اور بنگلہ دیش بنا کر دنیا میں تاریخ رقم کی تھی، جس پر ہر ہندوستانی فخر محسوس کرتا ہے۔سندربنی میں مہیلا کانگریس اور یوتھ کانگریس سمیت پارٹی کے سرکردہ کارکنوں کی میٹنگ میں آج اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ ملک اور دنیا کے بہت سے لیڈر اندرا جی کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ان سے کوئی مماثلت نہیں ہے۔شرما نے کہاکہ اندرا گاندھی اتنی فیصلہ کن اور دلیر لیڈر تھیں جو پاکستان کو تقسیم کرکے ایک نیا ملک بنانے کے علاوہ قومی مفادات میں کئی دوسرے جرات مندانہ اور بروقت فیصلے بھی کرسکتی تھیں۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ہر وزیر اعظم نے کئی طریقوں سے اپنا حصہ ڈالا لیکن اندرا گاندھی ملک کے لیے جو کچھ کر سکتی تھیں، کوئی ادارہ نہیں کر سکا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔