ضلع کمشنر راجوری نے رواںمالی سال ضلع کپیکس منصوبے کا جائزہ لیا
237روڈ پرجیکٹ، 89واٹر سپلائی اسکیم پروجیکٹ کا حصہ
عارف قریشی
راجوریضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے یہاں رواں مالی سال کے کپیکس منصوبہ بندی کی تجویز کا جائزہ لینے کیلئے ضلع اور سیکٹورل انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ۔وہیں تعمیرات عامہ کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس میں 237پروجیکٹ سڑکوں اور پلوں سمیت شامل ہیں ،جبکہ محکمہ صحت عامہ کی 89اسکیمیں ہیں۔وہیں محکمہ تعلیم میں ایلیمنٹری ایجوکیشن کے تحت 2.35کروڑ روپئے جبکہ اسکنڈری ایجوکیشن کے تحت 69.53لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔اس دوران ریشم پیدہ وار افسر نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ میں سندربنی کوکون ہال کی تجدید ،لمبیڑی اور ڈینگ میں دو ملبری فارم کی ترقی بھی شامل ہے۔وہیں ضلع کمشنر نے کہا کہ ملبری فارموں کو منریگا کے ساتھ منسلک کر کے بنایا جائے۔اس موقع پر چیف پلاننگ آفیسر،ایس ای ، تعمیرات عامہ، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای، چیف ایجوکیشن آفیسر، ایکس ای این ،صحت عامہ، پی ڈی ڈی ،تعمیرات عامہ و دیگرافسران موجود تھے۔