بیک ٹو ولیج کا پانچواں مرحلہ شدو مد سے جاری

0
0

منڈی کے گائوں اڑائی کی تینوں پنچائتوں میں آفیسران نے ترقیاتی کاموں کا لیاجائزہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ مرکزی سرکار کی جانب سے ہر گاوں میں آفیسران اور ملازمین کو بھیجاگیاہے جس کا پانچواں مرحلہ رواں دواں ہے اور تمام پنچائیتوں میں مجوزہ آفیسر کی نگرانی میں نقل وحمل جاری ہے۔ جہاں جگہ جگہ جاکر زمینی سطح پر ہورہے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیاگیا۔ اسی سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوے ضلع پونچھ میں بھی بیک ٹو ولیج شدومد سے جاری ہے۔ منڈی تحصیل کی متعدد پنچائتوں میں دورے اور پروگرام کئے جارہے ہیں۔ گاوں اڑائی کی تینوں پنچائیتوں میں بھی بیک ٹو ویلیج جاری ہے۔ پنچائیت اڑائی ملکاں،پنچائیت اڑائی پیراں اور پنچائیت حویلی میں بیک ٹوویلیج کا اج دوسرا دن تھا۔ جس میں تینوں پنچائیتوں میں متعدد عوامی مسائیل کی نشاندہی کی گئی اور رواں ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیاگیا۔پنچائیت پیراں میں ضلع خزانہ اننت ناگ افسر محمد اکرم ٹھکر جو ویزٹنگ آفیسر تھے۔ انہوں سرپنچ حلقہ محمد اسلم تنترے ودیگر مختلف محکموں کے افیسران اور ملازمین کے ہمراہ پہلے روز پنچائیت میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جن میں گلیاں ڈنہ میں سیاحت محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹ اور پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہورہے کام کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ متعدد زیر تعمیر سڑکوں اور دیگر کاموں کا جائیزہ لیاگیا۔ اور پردھان منتری اواس یوجنا کے تحت بنے آشیانوں کا بھی افتتاح کیاگیا۔ اور کچھ اشیانوں کے چل رہے کام کاج کی جانچ کی۔ اس دوران عوام کی جانب سے متعدد عوامی مسائیل کی بھی نشاندہی کی گئی۔ جبکہ دوسرے روز گرام سبھاکے بعد ہائی سیکنڈری سکول اڑائی میں ایک رنگارنگا پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع مختلف محکموں کے افیسران اور ذمہ داروں کی جانب سے محکمہ کی طرف سے چل رہی سکیموں کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے عمر رسیدہ اور معزوروں میں لاٹھیاں اور بیساکھیاں تقسیم کی گئی اور بہترین سماجی خدمات انجام دینے والوں کو اسناد سے نوازا گیا۔ جن میں پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فورم کے چیئر مین محمد فرید ملک ،ہیڈ ماسٹر ہائی سکول گگڑیاں ماسٹر محمد خرشید صابری اور محکمہ سوشل فارسٹری کے محافظ غلام دین تانترے شامل رہے۔پنچائیت اڑائی ملکاں میں سرپنچ محمد اسلم ملک کی نگرانی میں بیک ٹو ولیج کا پروگرام اختتام کو پہنچا۔ جس میں لیکچرر خلیل احمد میر بطور ویزٹنگ آفیسر رہے۔ پنچائیت میں گرام سبھاکے دوران متعدد محکموں کے ملازمین اور افیسران بھی شریک ہوئے اور مختلف اسکیموں پر ہورہے کام کاج کے حوالے سے اسکیموں کی جانکاری دی۔ پردھان منتری اواس یوجنا سڑکوں پر ہورہے کام کے ساتھ ساتھ جل شکتی کے ٹنکوں کا بھی معائینہ کیا۔ اس دوران محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی اور محکمہ کے مقامی ملازمین کی من مانی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اس دوران سماجی کارکن اور پیر پنجال عوامی ترقیاتی فورم کے چئیرمین فرید ملک نے تینوں پنچائیتوں میں ترقیاتی کاموں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے یہاں مزید ترقیاتی کاموں کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا