پونچھ کے معروف افسانوی ناول نگار شری کرشن چندر

0
0

کو ان کی 113 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھ//معروف ناول نگار اور مختصر کہانی کے مصنف، شری کرشن چندر کو آج یہاں ان کی 113 ویں یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وہیںڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین چوہدری نے پونچھ کے ہندی اور اردو کے نامور مصنف کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ تقریب میں پونچھ کی ممتاز ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں پردیپ کھنہ، خورشید راتھر، پریم پرکاش، ڈاکٹر زمرد مغل اور پرجوش بچے شامل تھے، جو اس ادبی آئیکن کی یاد اور وراثت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔وہیںتقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر اور ادبی شخصیات نے پونچھ کے کرشن چندر پارک میں 20 ویں صدی کے سب سے بڑے ادیب میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کیا۔بعد ازاں ڈی سی اور دیگر نے کرشن چندر کی یادگار پر حاضری دی اور احاطے کا معائنہ کیا۔ ادبی شخصیات کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر نے زائرین کو راغب کرنے کے لیے احاطے کی تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے محکمہ فلوریکلچر کو ناکارہ فوارے بحال کرنے اور اردگرد کے مناظر کو خوبصورت بنانے کی ہدایت بھی کی۔تقریب میں موجود بچوں نے عظیم مصنف کی زندگی اور کاموں میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ کرشن چندر کی ادبی تخلیقات پڑھیں اور مرحوم کرشن چندر کے نقش قدم پر چلیں۔پروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پونچھ کی ادبی شخصیات سے خطاب کیا اور انہیں کرشن چندر پارک اور اس کے گردونواح کی ترقی کے تئیں انتظامیہ کے عزم کا یقین دلایا۔ انہوں نے پونچھ کے ادبی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور جموں و کشمیریوٹی بھر سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے پارک کو توجہ کے مرکز کے طور پر تبدیل کرنے کے اپنے وژن کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا